وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں آج اپنا چوتھا عام بجٹ پیش کیا، جو نو ٹ بندی کے بعد پیش ہونے والا پہلا بجٹ ہے۔بجٹ سیشن کے دوسرے دن آج ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ایوان نے سابق
مرکزی وزیر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ ای
احمد خراج عقیدت پیش کیا، جن کا آج
ہی علی الصباح انتقال ہوگیا ہے۔ایوان کے خراج عقیدت کے بعد اسپیکر سمترا مہاجن نے مسٹر ای احمد کی یاد میں
ایوان کی کارروائی آئندہ کل ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو
بجٹ پیش کرنے کی دعوت دی ۔